گوجرخان(نمائندہ پنڈی پوسٹ )گوجرخان کے علاقہ ڈھونگ میں ناقص کھانا کھانے سے دو سو افراد کی طبیعت بگڑ گئی زرائع کے مطابق مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
ڈھونگ فوڈ پوائزنگ معاملے پر اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کا نوٹس۔تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان سمیت ڈھونگ کے تمام قریبی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئ ہے جبکہ ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز بھی ڈھونگ روانہ کر دی گئی ہیں۔
ڈہونگ فوڈ پوائزننگ معاملہ ٹوٹل 1200 افراد نے کھانا کھایا جبکہ 450 مریض پہنچائے گے مزید مریضوں کی آمد کا سلسلہ جاری کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے ہیلتھ مراکز دولتالہ مندرہ، سمیت ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، جبکہ سی ای او ہیلتھ راولپنڈی، اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان، ڈی ڈی ایچ او گوجرخان سمیت دیگر ہسپتالوں کے ڈاکٹرز بھی دہونگ مرکز صحت میں موجود اور آنے والے مریضوں کو طبی امداد کی فراہمی جاری ہے ،جبکہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی وقار حسن چیمہ مقامی انتظامیہ کیساتھ مسلسل رابطے میں ہیں
کیٹرنگ آفس تراٹی کو سیل کرکے کیٹرنگ کے انچارج عمیر کو گرفتار کر لیا گیا