223

گوجرخان،یوٹرن پر ٹریفک حادثہ، خاتون سمیت تین افراد زخمی

گوجرخان (پنڈی پوسٹ نیوز) مسلم سکول کے سامنے واقع یوٹرن ایک بار پھر خطرناک ثابت ہوا۔ تیز رفتار سوزوکی کیری بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

حادثے کے باعث کچھ دیر کے لیے ٹریفک بلاک رہی، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔یاد رہے کہ یہی یوٹرن ماضی میں بھی متعدد حادثات کا سبب بن چکا ہے، یہاں تک کہ اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کی سرکاری گاڑی بھی اسی مقام پر حادثے کا شکار ہو چکی ہے۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس خطرناک یوٹرن پر فوری طور پر حفاظتی اقدامات کیے جائیں تاکہ مزید قیمتی جانوں کا ضیاع نہ ہو۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں