جہلم پولیس کارروائی، غریب شخص کے بے زبان جانور پر بدترین تشدد کرنے والا زمیندار گرفتار

تھانہ دینہ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ ایک بااثر زمیندار نے ایک غریب شخص کے بے زبان جانور (گدھے) جو کے زمیندار شخص کے کھیتوں میں گیا جس وجہ سے زمیندار نے گدھے پر بدترین تشدد کیا، جس سے جانور شدید زخمی ہو گیا،
اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ دینہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا
ملزم کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ زخمی جانور کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے