
رپورٹ: فرقان کاظم
میانوالی: میانوالی کے لیے اہم خوشخبری، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (UHS) کے ایم بی بی ایس داخلوں کے آفیشل نوٹیفکیشن میں مریم نواز میڈیکل کالج میانوالی کی 100 نشستیں شامل کر دی گئی ہیں۔ اس پیش رفت کو علی حیدر نور خان نیازی کے انتخابی وعدے کی تکمیل کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ میڈیکل کالج میں کلاسز کے اجرا سے علاقے کے نوجوانوں کے لیے طبی تعلیم کے نئے مواقع پیدا ہونے کی امید ہے۔