جہلم معزز عدالت کا قتل کے مقدمہ میں فیصلہ،03 مجرمان کو سزائے موت اور 10,10 لاکھ روپے فی کس جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا گیا،

تھانہ ڈومیلی میں درج قتل کے مقدمہ نمبر 124/24 بجرم 302/148/149/109 ت پ کا معزز عدالت نے فیصلہ سنا دیا،
مجرمان نے سال 2024 میں تہرے قتل کی واردات کا ارتکاب کیا تھا
جہلم پولیس نے جدید تفتیشی و تکنیکی ذرائع کی مدد سے مجرمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا اور مقدمہ کی تفتیش مکمل کرتے ہوئے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر چالان عدالت میں پیش کیا،
جہلم پولیس کی جانب سے مقدمہ کی مؤثر پیروی اور بہترین تفتیش کے نتیجے میں معزز عدالت نے مجرم ثابت ہونے پر مجرمان ارباب حسین،محمد جاوید اور فرحان ظفر کو سزائے موت اور 10,10 لاکھ روپے فی کس مجرم کو جرمانہ کی سزا سنا دی،