کہوٹہ (نامہ نگار) راولپنڈی کہوٹہ روڈ پر ترکھیاں کے قریب بس اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ موٹر سائیکل سوار کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب موٹر سائیکل سوار ترکھیاں کے علاقے سے گزر رہا تھا کہ اسی دوران تیز رفتار بس نے اسے ٹکرا دیا۔ تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار زمین پر گر کر شدید زخمی ہو گیا۔ فوری طور پر مقامی افراد نے زخمی شخص کو THQ ہسپتال کہوٹہ منتقل کیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور غفلت کا نتیجہ لگتا ہے، تاہم اس واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ مقامی لوگوں نے حکام سے درخواست کی ہے کہ اس علاقے میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے تاکہ مزید ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔