کلیام اعوان میں 80 لاکھ کی لاگت سے جدید واٹر فلٹریشن پلانٹ کی منظوری:سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف

روات(نمائندہ پنڈی پوسٹ،نوید ملک)کلیام اعوان کے باسیوں کے لئے جدید واٹر فلٹریشن پلانٹ کا تحفہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف صدر پی پی یو سی کلیام اعوان صدر سہیل ملک کی سربراہی میں ملنے والے وفد سے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی ملاقات کلیام اعوان کی مرکزی لنک روڈ کی کنکریٹ تعیمر سمیت متعدد ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو ہوئی سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف و راجہ خرم پرویز اشرف نے پارٹی صدر یو سی کلیام سہیل ملک و وفد میں شامل تمام احباب کو زیر گفتگو تمام منصوبوں جدید واٹر فلٹریشن پلانٹ کے قیام کی منظوری دیتے ،

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا حلقے بھر میں سوئی گیس بجلی کی فراہمی کے میگا منصوبے گوجرخان میں پنجاب یونیورسٹی کے پوٹھوہار کیمپس کے قیام کے بعد اب پینے کے لئے صاف پانی کی فراہمی کے میگا منصوبے پر کام کرنے کی طرف قدم بڑھا دیا ہے اپنے حلقے گوجر خان کی یو سی کلیام اعوان میں پہلے واٹر فلٹریشن پلانٹ کے اجراء کے بعد اسکا پروجیکٹ کو حلقے بھر میں پھیلائیں گے۔

کلیام میں عرس کے دوران والے زاہرین بھی اس سے مستفید ہو سکیں گے صاف پانی کی دستیابی وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے کلیام اعوان میں قائم کئے جانے والے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا تخمینہ لاگت 80 لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے جس سے یومیہ 60 ہزار لیٹر پانی حاصل کیا جائے گا جیسے سولر بجلی کے ذریعے چلایا جائے گا ۔

فلٹر پلانٹ کے لئے چار سے پانچ مرلے جگہ عطیہ کی جائے گی اس مقصد کے لئے سہیل ملک نے زمین کی فراہمی کو یقینی بنا دیا ہے کلیام اعوان میں جدید واٹر فلٹر پلانٹ کی منظوری پر علاقے کی سیاسی سماجی مذہبی حلقوں یوتھ و مقامی خواتین کی طرف سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فلٹر پلانٹ سے ہمیں صاف پانی کی دستیابی ممکن ہو سکے گی جس سے ہم متعدد امراض سے بچے رہے گے