کنوہا ڈھوک چھپرکا 24 سالہ نوجوان رحمت خان شادی سے قبل ہی دنیا چھوڑ گیا
کنوہا کےڈھوک چھپر کا رہائشی 24 سالہ نوجوان رحمت خان کی منگلورہ کے قریب کھڑے رکشے کے ساتھ معمولی ٹکر کے بعد گرنے سے دل کا دورہ پڑ گیا۔ جسکے بعد فوری ٹی ایچ کیو اسپتال کلر سیداں لے جایا گیا جہاں سے ڈاکٹرز نے راولپنڈی ریفر کیا، مگر وہ راستے میں ہی جان کی بازی ہار گئے۔
طبی ریکارڈ کے مطابق مرحوم پہلے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھا۔
مرحوم کے والد کے مطابق رحمت خان کی شادی کی تیاریاں آخری مراحل میں تھیں، لیکن خوشیوں بھرے گھر میں اچانک صفِ ماتم بچھ گئی۔ انا للہ وانا الیہ راجعون.
مرحوم کی نماز جنازہ کل دن گیارہ بجے ڈھوک چھپر کنوہا میں ادا کی جائے گی