کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)کلرسیداں روڈ پر ایک مسافر بس میں اچانک آگ لگنے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ حادثہ کلرسیداں روڈ پر راجہ مارکیٹ کے ایریا میں پیش آیا ۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر روانہ ہو گئیں۔
خوش قسمتی سے، بس میں سوار بیشتر مسافر بغیر کسی جانی نقصان کے بس سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی