85

چکسواری میں متاثرین لائن آف کنٹرول در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

چکسواری(نمائندہ پنڈی پوسٹ ‘نعما ن نمبر دار ) حلقہ نمبر 2 چکسواری میں متاثرین لائن اف کنٹرول در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور اور کوئی بھی

 


پرسان حال نہیں ۔وزیراعظم آزاد ریاست جموں و کشمیر متاثرین ایل ،او،سی،سے کیے گے وعدے وفا نہ کر سکے۔ حکومت کے تین سال گزرنے کے باوجود متاثرین ایل،او،سی، کی آباد کاری کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نہ کیے گئے۔ان خیالات کا اظہار کمیٹی متاثرین لائن اف کنٹرول چکسواری کے صدر محمد سلیمان ناز نے میڈیا کے نمائیندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر نے الیکشن کے دوران متاثرین لائن اف کنٹرول سے وعدہ کیا تھا کہ وہ بر سر اقتدار آکر متاثرین کے لیے الگ بستیاں قائم کریں گے لیکن تین سال گزرنے کے باوجودمتاثرین کی آباد کاری کے لیے کوئی عملی اقدامات نہیں کیے گے او ان کے وعدے ابھی تک ہوا میں ہی اُڑ رہے ہیں ۔



بجلی کے بلوں میں حالیہ اضافہ سرا سر زیادتی ہے‘چوہدری مہربان
چکسواری(نمائندہ پنڈی پوسٹ ‘نعما ن نمبر دار )ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت ملک چوھدری مہربان حسین آف پنیام نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں اصافہ غریب عوام کے ساتھ زیادتی اور ناانصافی ہے متاثرین منگلا ڈیم نے پاکستان کی خاظر دو بار قربانی دی اور اپنے گھر بار چھوڑے اور سونا اگلتی زمینوں کو پانی برد کیا اور اسکا صلہ ہمیں یہ دیا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ بجلی ہمیں دستیاب نہیں چوبیس گھنٹوں میں سے اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے بجلی بند رہتی ہے اور بل ہزاروں روپے تھما دیے جاتے ہیں جو کہ ہمارئے زخموں پر نمک پاشی کے مترداف ہے ملک چوھدری مہربان حسین نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں اصافہ فوراً واپس لیا جائے اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے سلسلے کو بند کیا جائے وگرنہ ہم بھرپور احتجاج کریں گے۔


ڈگری کالج میرپور میں تقریری مقابلے کا انعقاد
چکسواری(نمائندہ پنڈی پوسٹ ‘نعما ن نمبر دار )گورنمنٹ پوسٹ گر یجویٹ غازی الہی بخش ڈگری کالج میرپور میں ضلع بھر سے تقریری مقابلہ کرایا گیا اس مقابلے میں بے نظیر بھٹو شہید گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چکسواری کی سیکنڈ ائیر کی ہونہار طالبہ ثانیہ امین نے ضلع بھر میں اول پوزیشن حاصل کی۔ثانیہ امین کو دس ہزار روپے نقد انعام دیا گیااس مقابلے میں ڈائیریکٹر تعلیمات کالجز مظفرآبادمحترمہ شاینہ عشائی صاحبہ اور محترم طاہر فاروق صاحب ڈپٹی ڈائیریکٹر کالجز میرپور ڈویزن میرپور مہمان خصوصی تھے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں