اسلام گڑھ (نمائندہ خصوصی) —
اسلام گڑھ کی مہاجر کالونی نمبر 2 کا رہائشی محمد الیاس ولد محمد اسحاق افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق محمد الیاس منگلا ڈیم میں مچھلی کا شکار کر رہے تھے کہ اچانک گہرے پانی میں ڈوب گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور کافی تلاش کے بعد نعش کو پانی سے نکال لیا گیا۔ مرحوم کی اچانک موت سے علاقے میں کہرام مچ گیا جبکہ اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔
اہل علاقہ نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ منگلا ڈیم کے اطراف حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔