گوجرخان (نمائندہ پنڈی پوسٹ ) ہاوسنگ سکیم میں ایک گھر میں داخل ہونے والے شخص نے اہل خانہ کے جاگنے پر گرفتاری کے ڈر سے خود کو گولی مار لی ذرائع کے مطابق ایک خاتون نے نصف شب کے قریب 15 پر اطلاع دی کہ کوئی نامعلوم شخص اس کے گھر داخل ہوا تو اس کے شور مچانے پر اس شخص نے اپنے آپ کو گولی مار دی
پولیس کے مطابق مرنے والے کی شناخت بھائی جاناں(بجانا ) المعروف عصمت اللہ کے نام سے ہوئی جو وارڈ نمبر 3 کے نام سے ہوئی پولیس مصروف تفتیش ہے