راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)نو تعینات پی ایم ایس (BS-17) افسران کے وفد نے ڈپٹی کمشنر آفس کا مطالعاتی دورہ کیا، جس کا مقصد ضلعی انتظامیہ کے نظام، دفتری امور اور گورننس کے عملی پہلوؤں سے آگاہی حاصل کرنا تھا۔ اس موقع پر افسران کو مختلف شعبہ جات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور انہیں عوامی خدمت کی مؤثر فراہمی کے طریقہ کار سے روشناس کروایا گیا۔دورے کے دوران افسران نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر حسن وقار چیمہ سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرہیڈکوارٹر عبدالرحمن خان اے سی صدر حاکم خان بھی موجود تھے۔