سرگودھا(شکیل خان سے)ساہیوال کے نواحی علاقہ ہندواں میں مین روڈ اور جنازہ گاہ /قبرستان کو جانے والا راستہ انتہائی خستہ حالی کا شکار ہو چکا ہے، جس کے باعث علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے
اور خاص طور پر جب بارش ہوتی ہے تو ٹوٹی ہوئی سڑکوں میں گڑے پانی سے بھر جاتے ہیں جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو کافی دشواری ہوتی ہیعلاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مین روڈ کے ساتھ ساتھ جنازہ گاہ قبرستان کو جانے والا راستہ بھی مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے، جس کی وجہ سے جنازوں اور فاتحہ خوانی کے لیے آنے جانے والوں کو بھی سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
علاقہ مکینوں حاجی محمد شریف، برخوردار نمبردار، احمد شیر، حماد امیر، زین العابدین، محمد علی، عرفان، محمد امین و دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ آج کے ترقی یافتہ دور میں بھی ہمارا علاقہ بنیادی سہولیات تک میسر نہیں۔شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ ہندواں کی اس اہم سڑک کی فوری تعمیر و مرمت کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔
