ایس ایچ او روات راجہ افتخار تبدیل،تھانے کے عملے کی جانب سے الوداعی خراجِ تحسین،پھولوں کی پتیاں نچھاور

روات (پنڈی پوسٹ نیوز) تھانہ روات کے ایس ایچ او راجہ افتخار کو تبدیل کر دیا گیا۔ دورانِ تعیناتی انہوں نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے ساتھ ساتھ بحریہ ٹاؤن فیز سیون میں مبینہ غیر قانونی سرگرمیوں، جسم فروشی کے اڈوں اور چینی کال سینٹرز کے خلاف بھی کارروائیاں کیں۔

راجہ افتخار کی تبدیلی کے موقع پر تھانہ روات کے عملے نے انہیں الوداع کرتے ہوئے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ عملے کی جانب سے ان کی خدمات کو سراہا گیا اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کی گئیں۔راجہ افتخار کی تعیناتی کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اقدامات اور مبینہ غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیوں کو ان کی کارکردگی کا اہم حصہ قرار دیا گیا۔