گوجرخان:گھر میں چوری،پڑوسی گرفتار،40 لاکھ کے زیورات برآمد

گوجرخان (پنڈی پوسٹ نیوز)تھانہ گوجرخان پولیس کی کارروائی، پانچ روز قبل شہری کے گھر میں چوری و نقب زنی کا معمہ حل، پڑوسی ہی چور نکلا،40 لاکھ سے زائد مالیت کے 10 تولے مسروقہ طلائی زیورات اور رقم 2 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد،ملزم نے فیملی کی غیر موجودگی میں گھر سے زیورات اور رقم چرائے تھے،

گوجر خان پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے مدعی کے پڑوسی کو شامل تفتیش کیا تو ملزم نے واردات کا انکشاف کر لیا،ملزم کے انکشاف و نشاندہی پر 100 فیصد مسروقہ طلائی زیورات برآمد،ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،ایس پی صدر انعم شیر