جہلم ایلیٹ فورس کی گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی 02 جوان شہید، 04 شدید زخمی

جہلم ایلیٹ فورس کے جوان لاہور میں اسپیشل ڈیوٹی کی ادائیگی کے لیے جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئے، افسوسناک حادثے کے نتیجے میں 02 پولیس جوان ڈرائیور کانسٹیبل اصغر علی اور کانسٹیبل نوید افضل جامِ شہادت نوش فرما گئے جبکہ 04 جوان شدید زخمی ہو گئے،
شہید پولیس جوانوں کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز جہلم میں ادا کی جائے گی
سینئر پولیس افسران لاہور کے میو ہسپتال میں زیرِ علاج زخمی پولیس جوانوں کی عیادت کے لیے موجود ہیں جبکہ شہید پولیس جوانوں کے جسدِ خاکی جہلم منتقل کیے جا رہے ہیں،