چوکپنڈوڑی موضع نندنہ جٹال ایک دن میں دو فوتگیاں

کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)چوکپنڈوڑی کے نواحی موضع نندنہ جٹال میں ایک ہی دن میں دو خواتیڼ وفات پاگئیں۔‏  موہڑہ حیال میں چوہدری افضال کی بیٹی،‏  چوہدری عبدالجبار،‏ تاجر چوکپنڈوڑی چوہدری افتخار اور چوہدری ابرار کی بھتیجی وفات پاگئیں۔‏ مرحومہ کی نماز جنازہ گیارہ بجے ادا کی گئی۔‏نماز جناذہ میں چیف ایڈیٹر پنڈی پوسٹ عبدالخطیب چوہدری،‏ سینیئر صحافی سردار بشارت،‏ پریس کلب چوکپنڈوڑی کے راجہ غلام قنبر،‏ راجہ راشد سلطان اور عاطف مبین جنجوعہ بھی شریک تھے۔‏  جبکہ دوسری فوتگی بابا شہید کے پاس صوبیدار عارف کی زوجہ،‏ حافظ ہارون دکاندار چوکپنڈوڑی اور محمد فیصل (سعودیہ) کی والدہ وفات پاگئیں۔‏ مرحومہ کی نماز جنازہ انکے فرزند حافظ ہارون نے  پڑھائی۔‏ دونوں جنازوں میں اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور دعائے مغفرت کی