(پنڈی پوسٹ نیوز)راولپنڈی پولیس کی ڈکیتی، موٹرسائیکل چوری و دیگر وارداتوں میں ملوث گینگز اور منشیات سپلائرز کے خلاف کارروائیاں، رواں ماہ میں 10 گینگز کے 18 ملزمان گرفتار،منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 25 منشیات سپلائرز گرفتار،گینگز سے22 مسروقہ موٹر سائیکل و رقم، 5 موبائل فون، لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو و دیگر سامان اور اسلحہ برآمد ،منشیات سپلائرز سے ساڑھے 39 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی،راولپنڈی پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس و ٹیکنیکل ذرائع سے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،