کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ )اسسٹنٹ کمشنرکہوٹہ شیریں گل کا تحصیل ہیڈ کوارٹرز کہوٹہ کا دورہ،اسسٹنٹ کمشنر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ کی ایمرجنسی وارڈ ،میل اور فی میل وارڈزکا تفصیلی معائنہ،اسسٹنٹ کمشنر نے مریضوں اور لواحقین سے گفتگو کی، تمام تر سہولیات یقینی بنانے کی سخت ہدایت،اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف زیر علاج مریضوں سے ٹی ایچ کیو عملے کی مریضوں سے تعاون کے متلعق رائے لی،
ہسپتال فارمیسی کا تفصیلی دورہ کر کے ادویات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنائے کی سخت ہدایت،ہسپتال لیبارٹری کو رات 8 بجے تک فعال کرنے اور سمپل کولیکشن،لیب ٹیسٹنگ کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی سخت ہدایت، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تحصیل انتظامیہ تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے، اسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل