تحصیل گوجرخان سب رجسٹرارآفس میں تعینات دوکلرکوں کی آپس میں چپقلش، پرائیویٹ اشخاص کی سرکاری دفتر میں آکر گالم گلوچ،رجسٹریشن کلرک شفقت شہزاد کو سنگین نتائج کی دھمکیاں، اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان نے کلرک جہانزیب ابرار کی خدمات کو اے ڈی سی آر آفس راولپنڈی سرینڈر کردیا، پرائیویٹ اشخاص کی سرکاری دفتر میں گھس کر دھمکیاں دینے کے معاملے پر کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی گئی، رپورٹس کے مطابق سب رجسٹرار آفس میں بطور کلرک تعینات شفقت شہزاد نے اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان
کے رُوبرو پیش ہوکر موقف اختیار کیا کہ کلرک جہانزیب ابرار کا کزن مظہر حسین گزشتہ دو دن سے دفتر آکر اسکو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے سمیت گالم گلوچ کررہا ہے، اسسٹنٹ کمشنر آفس نے معاملے پر نائب تحصیلدار عدنان بشیر کیانی سے رپورٹ طلب کی، نائب تحصیلدار کی رپورٹ کے مطابق وہ، گردآور راجہ ظھیر اور کلرک شفقت شہزاد دفتر میں موجود تھے کہ مظہر حسین، کونتریلہ دو نامعلوم اشخاص کے ہمراہ آفس میں داخل ہوا آور گالم گلوچ کرتے ہوئے شفقت شہزاد کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کردی، معاملے کو سنگین دیکھ کر شفقت شہزاد کو الگ کمرے میں
منتقل کیا گیا، تحصیلدار کی رپورٹ کے مطابق جہانزیب ابرار نے مظہر حسین کو اشتعال دلاتے ہوئے سہولت کاری کی جس کے نتیجے میں تحصیل آفس میں سنگین نوعیت کی صورتحال پیدا ہوئی، اسسٹنٹ کمشنر نے نائب تحصیلدار عدنان بشیر کیانی کی رپورٹ پر جہانزیب ابرار کے رویے اور کردار کو غیر ذمہ دارانہ قرار دے کر اسکی خدمات کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راولپنڈی (ریونیو) آفس سرینڈر کردیا،۔ رپورٹس کے مطابق تحصیل آفس میں پرائیویٹ اشخاص کے
داخلے گالم گلوچ سمیت سرکاری ملازم کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے حوالے سے اب تک کوئی قانونی کارروائی عمل میں نہ لائی جاسکی، ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک بااثر سیاسی شخصیت کی آشیر باد کے حامل شخص مظہر حسین خلاف گوجرخان کی انتظامیہ کارروائی کرنے سے اجتناب کر رہی ہے۔