راولپنڈی(نمائندہ پنڈٖی پوسٹ ) سٹی ٹریفک پولیس کی خصوصی مہم، مختلف خلاف ورزیوں پر کاروائیاںبغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 521 چالان جاری ، سی ٹی او بینش فاطمہ کے مطا بق 2812 چالان ٹکٹس مختلف ٹریفک وائیلیشنز پر جاری جبکہ 3411 شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس اور سہولیات فراہم کیں،
بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو 663 ،فینسی نمبر پلیٹس پر 551 ،غفلت سے ڈرائیونگ پر 336،ٹریفک میں خلل ڈالنے پر 134،لین اور لائن کی خلاف ورزی پر 88 ،کالے شیشے والی گاڑیوں پر 124 ،کم عمر ڈرائیورز کے خلاف 80 ،بغیر رجسٹریشن ڈرائیونگ پر 71 بغیر روٹ پرمٹ چلنے والی PSV گاڑیوں پر 69 بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ PSV گاڑیوں پر 22 ون وے کی خلاف ورزی پر 24 ،ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر 36،غلط پارکنگ پر 26 ،جبکہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر 7 چالان جاری کئے گئے ۔سی ٹی او بینش فا طمہ کا کہنا تھا ٹریفک قوانین کی خلا ف ورزی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نبٹیں گے ۔