راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)
کیبنیٹ ڈویژن سیکریٹیرٹ سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 5 فروری 2025 بروز بدھ یومِ کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی اور تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گےاسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومتِ پاکستان کے اعلان کے مطابق بدھ 5 فروری 2025 کو یومِ کشمیر کے موقع پرعام تعطیل کی بنا پر اس کے دفاتر بند رہیں گےاس کے علاوہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر راولپنڈی کی ماتحت عدالتوں میں بھی عام تعطیل ہوگی، کل سیشن سول فیملی عدالتوں،ہائی کورٹ میں کل 5 فروری چھٹی ہوگی۔
