102

نواز شریف سولہ جولائی کو مندرہ چکوال روڈ کا افتتاح کرینگے

ڈڈیال(نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف 16جولائی کو چکوال کا دورہ کریں گے جس میں وہ ڈھڈیال میں مندرہ چکوال روڈ کے سنگ بنیاد کی

تختی کی نقاب کشائی کریں گے۔ بعدازاں وہ فم کسر آئل فیلڈ کالونی میں منعقدہ ایک اجتماع سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم کے دورہ چکوال کے انتظامات کیلئے ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی ہے اور تمام انتظامات کو ہنگامی بنیادوں پر حتمی شکل دی جارہی ہے ۔ ا س سلسلہ میں گزشتہ روز ایم این اے میجر(ر) طاہر اقبال نے ڈی سی او چکوال آصف بلال لودھی اور ڈی پی او ڈاکٹر معین مسعود کے ہمراہ فم کسر آئل فیلڈ کالونی کا دورہ کرکے اجتماع کی جگہ کا معائنہ کیا۔ اوجی ڈی سی فم کسر آئل فیلڈ میں گزشتہ دو روز سے کافی سرگرمیاں دیکھی جارہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اتوار کی شام کالونی کا کنٹرول سیکورٹی ادارے سنبھال لیں گے۔علاوہ ازیں سوموار کو اجتماع میں شرکت کیلئے دعوت نامے جاری کرنا شروع کردیے جائیں گے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں