مری پریس کلب رجسٹرڈ کے صدر عبدالحمید عباسی کی گرفتاری پر صحافیوں نے شدید رنج و غم کا اظہار کیا۔

مری(اویس الحق سے)مری یونین آف جرنلسٹس کے صدر امتیاز الحق اور جنرل سیکرٹری راجہ افضال سلیم نے مری پریس کلب رجسٹرڈ کے صدر عبدالحمید عباسی کی گرفتاری پر شدید تشویش کا اظہار کیا انھوں نے کہا ہے معاملے میں فریقین کے مابین راضی نامہ بھی ہوگیا تھا اس کے باوجود گرفتاری اور پھر جس طرح سے میڈیا کے نماٸندوں سے ان کو ملنے سے روکا جارہا ہے یہ انتہاٸی تشویش ناک امر ہے ۔عبدالحمید عباسی سے امتیازی سلوک کیا جارہا ہے جس کی وجہ ان کی بے باک صحافت اور سچ لکھنا ہے۔عبدالحمید عباسی تک میڈیا کو رساٸی دی جاۓ اور ان کے ساتھ امتیازی سلوک بند کیا جائے۔مری یونین آف جرنلسٹس کے تمام ممبران نےشدید الفاظ میں مذمت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں