کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)ستھرا پنجاب ورکرز کی جانب سے حالیہ احتجاج ۔ ممتاز سیاسی، سماجی و عوامی شخصیت راجہ عاصم ریاض نے واقعے کی شفاف تحقیقات کروانے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے RWMC (راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی)کے متعلقہ افسران، ورکرز اور سپروائزرز کو آمنے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔راجہ عاصم ریاض کے مطابق اس اقدام کا مقصد حقائق کو سامنے لانا اور تمام فریقین کے تحفظات کو دور کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کی موجودگی میں سوال و جواب کے ذریعے اصل صورتحال واضح کی جائے گی تاکہ کسی قسم کی غلط فہمی باقی نہ رہے۔اس سلسلے میں RWMC کلرسیداں کے متعلقہ افسران اور ورکرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کل بروز سوموار دوپہر 2 بجے گرلز ہائی سکول مین پنڈی روڈ کے سامنے پہنچیں، جہاں میڈیا کے سامنے کھلا مکالمہ ہوگا۔راجہ عاصم ریاض نے مزید کہا کہ شفافیت اور انصاف کو یقینی بنانے کے لیے یہ قدم اٹھایا جا رہا ہے، تاکہ عوام کو درست معلومات فراہم کی جا سکیں اور مسائل کا بروقت حل نکالا جا سکے۔