تحریر : حافظ نصرت علی خان 03335973150
تعارف: ملک واجد علی خان – اٹک کی نوجوان سیاسی قیادت
نام: ملک واجد علی خان ولد ملک محبوب علی خان
تاریخ پیدائش: 25 فروری 1995
جائے پیدائش: لارنسپور، اٹک
آبائی گاؤں: قاضی آباد، یونین کونسل گولڑہ
خاندانی پس منظر: اعوان فیملی کی ممتاز اور قابلِ عزت شخصیت ملک محبوب علی خان کے بڑے صاحبزادے
تعلیمی قابلیت
ملک واجد علی خان نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی علاقے لارنسپور سے حاصل کی۔ اس کے بعد ایف ایس سی فضائیہ انٹر کالج کامرہ سے کی۔ اعلیٰ تعلیم کا سفر جاری رکھتے ہوئے ایم ایس سی اقراء یونیورسٹی اسلام آباد کمپلیکس سے مکمل کی اور ایم فل پروجیکٹ منیجمنٹ کی ڈگری بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس سے حاصل کی۔
کاروباری مصروفیات
تعلیم کے ساتھ ساتھ ملک واجد علی خان نے اپنے والد محترم کے ساتھ زیڈ اے کارپوریشن کا کاروبار سنبھالا۔ ریل اسٹیٹ کے شعبے میں بھی انہوں نے کم عرصے میں اپنا ایک منفرد نام اور مقام پیدا کیا ہے۔ کاروباری بصیرت اور تعلیمی قابلیت کا امتزاج انہیں نوجوانوں کے لیے رول ماڈل بناتا ہے۔
سیاسی سفر
ملک واجد علی خان نے زمانہ طالب علمی ہی میں 2007 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے سیاسی ورک کا آغاز کیا۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد باضابطہ طور پر عملی سیاست میں قدم رکھا۔
اپنے قائد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی خواہش اور اعتماد پر یوسی چیئرمین کے لیے گراؤنڈ لیول پر متحرک ہو کر کام شروع کیا۔ ان کی صلاحیتوں، تعلیمی پس منظر اور عوامی رابطوں کو دیکھتے ہوئے پارٹی قیادت نے انہیں جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل اٹک کی اہم ذمہ داری سونپ دی۔
پارٹی کے لیے نیک شگون
یقیناً ملک واجد علی خان جیسے اعلیٰ تعلیم یافتہ، باکردار اور متحرک نوجوان کی بطور جنرل سیکرٹری تحصیل اٹک نامزدگی پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے نیک شگون ہے۔ اس فیصلے سے نہ صرف تحصیل اٹک بلکہ پورے ضلع اٹک میں پارٹی کو مزید تقویت اور توانائی ملے گی۔
خراجِ تحسین
ملک واجد محبوب جیسے ہیرے کو تراشنے اور نوجوان قیادت کو آگے لانے پر ملک راشد خان، ملک ریاست علی سدھریال، سردار اشعر حیات خان اور بالخصوص گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔ انہوں نے تعلیم یافتہ نوجوانوں پر اعتماد کر کے پارٹی میں نئی روح پھونک دی ہے۔
دعا ہے کہ ملک واجد علی خان اپنی تعلیمی قابلیت، کاروباری تجربے اور سیاسی بصیرت سے عوام اور پارٹی کی خدمت کا حق ادا کریں۔ آمین