(پنڈی پوسٹ نیوز)اسلام آباد میں سیاسی جماعتوں کے احتجاج اور مارچ کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ وزارتِ صحت کی ہدایات کے مطابق پمز اور پولی کلینک میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
جاری ہدایات کے تحت اسپتالوں کے میڈیکل اور نان میڈیکل شعبوں کے سربراہان کی چھٹیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے، جبکہ ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکس اور معاون عملے کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پولی کلینک میں ایمبولینسز، ادویات، طبی سامان اور خون کے ذخیرے کو بھی تیار رکھنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے مہنگائی اور پیٹرولیم لیوی کے خلاف 20 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے بھی 27 ستمبر کو اسلام آباد میں احتجاجی مارچ کی کال دے رکھی ہے۔