(پنڈی پوسٹ نیوز)بلوچستان کے مقتدر قبائلی رہنما اور سابق صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے عسکری قیادت کے لیے اپنی گہری عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے ایک منفرد بیان دیا ہے جس کی ویڈیو اور اقتباس سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قومی سلامتی، معاشی بحالی اور ملکی دفاع کے لیے خدمات کو زبردست انداز میں سراہتے ہوئے کہا کہ “اگر میرا بس چلے تو میں فیلڈ مارشل کو سونے کا تاج پہنا دوں”۔
سردار عبدالرحمن کھیتران کا مزید کہنا تھا کہ اگر ان کی زمینداری اچھی ہو جائے اور وسائل میسر آ جائیں، تو وہ آرمی چیف کو خصوصی طور پر کوئٹہ مدعو کر کے اپنے ہاتھوں سے سونے کا تاج پہنائیں گے، کیونکہ وہ عاصم منیر کے اقدامات کو ملک کی بقا اور ترقی کے لیے ناگزیر سمجھتے ہیں۔