86

سردی کی شدت میں اضافہ،گرم مشروبات کی مانگ بڑھ گئی

اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ) اسلام آباد راولپنڈی سمیت مضافاتی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ، گرمشروبات کی مانگ بڑھ گئی، انڈے کی قیمتوں میں بھی اضافہ، شہریوں کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں گزشتہ روز ہونے والی بارش سے سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی شہریوں نے گرم مشروبات و دیگر اشیائے خوردونوش کے استعمال میں اضافہ۔جس کے باعث ابلے ہوئے انڈے، قہوہ، سبز چاہے، سوپ، یخنی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، سردی کے موسم میں انڈے کا زیادہ استعمال کیا جاتا ہے، موسم سرد ہوتے ہی شہریوں کی جانب سے انڈوں کے استعمال میں غیر معمولی اضافہ ہو چکا ہے۔ جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گراں فروش بھی سرگرم ہو گئے ہیں اور انہوں نے انڈے کی قیمتوں میں اضافہ کر کے من مانے نرخ وصول کرنے شروع کررکھے ہیں۔ شہریوں نے کہا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیادوں پر مارکیٹوں کا دورہ کریں اور خود ساختہ مہنگائی کو روکنے، ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائیاں کرکے گراں فروشی کے خاتمے میں کردار ادا کر یں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں