ساگری (زاہد نقیبی،نمائندہ پنڈی پوسٹ)ساگری میں جشن عید میلاد النبیﷺ عقیدت و احترام سے منایا گیا مرکزی جامع مسجد محلہ اعوان ساگری سے نکلنے والا مرکزی جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مسجد ہذا میں اختتام پذیر ہوا، دوسرے علاقوں سے آنے والے جلوس اس میں شامل ہوتے رہے، نعت خواں حضرات بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کرتے رہے اور ہر طرف درود و سلام کی صدائیں بلند ہوتی رہیں، عاشقان رسول آمد مصطفیﷺ مرحبا مرحبا, سرکارﷺ کی آمد مرحبا مرحبا, مکی کی آمد مرحبا مرحبا, مدنی کی آمد مرحبا مرحبا، لبیک یا رسول اللہ, لبیک یا رسول اللہ اور ختم نبوت زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگاتے رہے
جبکہ علمائے کرام نے جشن عید میلاد النبیﷺ کے حوالے سے تقاریر کیں، جلوس کی قیادت مولانا محمد ندیم الرحمن’ سیالوی، مولانا عمران قادری پنجتنی، مولانا عمر حیات، قاری سراج حمید، حافظ و قاری کامران، مولانا محمد انصر اور قاری عابد رضا کر رہے تھے، جلوس میں سینکڑوں کی تعداد میں بزرگ بوڑھے نوجوان اور بچے شامل تھے, جلوس کے شرکاء کیلئے جگہ جگہ خوبصورت سٹیج سجائے گئے تھے جہاں شرکاء کا شاندار استقبال کیا گیا اور شیریں و مشروبات سے تواضع کی گئی،
مرکزی جلوس کا راستے میں مولانا ثاقب یاسین طاہری، قاری سراج حمید و دیگر علمائے کرام اور جامعہ رضویہ انوار القرآن ڈھوک میرا کے بچوں نے استقبال کیا، اسی طرح جامع مسجد سعد بن ابی وقاص کے خطیب مولانا عمران پنجتنی اور اہل محلہ نے جلوس کے شرکاء کا استقبال کیا، جلوس کا میلاد چوک پہنچنے پر شاندار استقبال ہوا جہاں سٹیج شاہ جی المعروف بگا شاہ اور فیصل ندیم نے سجایا تھا، مولانا عمران قادری پنجتنی نے میلاد مصطفی’ کے حوالے سے خطاب کیا، ساگری بازار میں محمد بدر زمان کیانی، حق سچ گروپ اور وحید کھوکھر، ملک عدیل اور ساتھیوں کی جانب سے سجائے گئے سٹیج پر شاندار استقبال کیا گیا جبکہ شیخ شفیق اور طلحہ’ شفیق نے اپنی رہائش گاہ پر مٹھائی، طارق منہاس، وحید کھوکھر اور ملک عدیل نے شرکاء میں لنگر تقسیم کیا، قبل ازیں علی الصبح میلاد حویلی عاشق ہائوس اور زمرد اقبال نقیبی کی رہائش گاہ پر اہل علاقہ کیلئے ناشتے میں نان، چنے اور حلوہ پوری کا اہتمام کیا گیا تھا.