روات: PSO ٹینکر سے کروڈ آئل چوری کی بڑی کوشش ناکام، ایک ملزم گرفتار، چار فرار

راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز) تھانہ روات کی حدود میں شانی شاہ کے ڈیرے پر PSO کے ٹینکر سے کروڈ آئل چوری کرنے کی مبینہ کوشش ناکام بنا دی گئی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ چار ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ذرائع کے مطابق کارروائی اسپیشل برانچ کی رپورٹ کی بنیاد پر کی گئی۔

اطلاع ملنے پر SHO تھانہ روات اور پولیس ٹیم نے فوری چھاپہ مارا، جس کے نتیجے میں کروڈ آئل چوری کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔پولیس نے گرفتار ملزم کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔ ذرائع نے بروقت کارروائی پر SHO روات اور پولیس ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔