چوکپنڈوڑی(راجہ غلام قنبر) سینیئر کرائم رپورٹر و کالم نگار آصف شاہ کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر تاحال مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔ آصف شاہ کے دفتر میں سیاسی و سماجی رہنما ڈاکٹر عاطف مبین جنجوعہ اور صدر پریس کلب چوکپنڈوڑی راجہ غلام قنبر نے مبارکباد پیش کی۔ یاد رہے کہ آصف شاہ اس وقت راولپنڈی کے معروف کرائم رپورٹر میں شمار ہوتے ہیں جو انگریزی اردو اخبارات میں خبروں و کالموں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر پر پروگرام بھی کرتے ہیں۔