جہلم چار افراد کے قتل میں ملوث دو افراد سی سی ڈی سے مقابلہ میں اپنے انجام کو پہنچ گئے

جہلم گزشتہ روز کوٹھا پرانا میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کے ساتھ خون کی ہولی کھیلنے والے دو مرکزی ملزمان اپنے انجام کو پہنچ گے تفصیلات کے مطابق ملزمان شہروز اور عبداللہ اپنے دو نامعلوم افراد کے ساتھ موٹر سائیکل سوار کے ساتھ جی ٹی روڈ راٹھیاں جہلم کے قریب جارہے تھے کہ پولیس نے ناکہ پر رکنے کا اشارہ کیا انہوں نے دیکھتے ہی پولیس پر فائرنگ کردی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے دونوں ملزمان زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کیاجارہاتھاکہ راستہ میں ہی دم توڑ گئے ملزمان کے قبضے سے ٹوکے اور خنجر بھی برآمد ہوئے