راولپنڈی:
اڈیالہ جیل میں قیدی سبیل کے ساتھ جبری اجتماعی بدفعلی اور بہیمانہ قتل کے کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر چار قیدیوں کو دو، دو مرتبہ سزائے موت اور پانچ، پانچ لاکھ روپے جرمانے کا حکم دے دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنایا۔ مجرمان نقاش، وقاص، بلال اور آصف پر الزام تھا کہ انہوں نے گزشتہ سال اڈیالہ جیل میں قیدی سبیل کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی اور بعدازاں کپڑے سے گلا گھونٹ کر بے رحمی سے قتل کر دیا۔
چاروں مجرموں کو اجتماعی زیادتی کے جرم میں ایک ایک مرتبہ اور قتل کے جرم میں بھی ایک ایک بار سزائے موت سنائی گئی۔
یہ مقدمہ سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی مدعیت میں تھانہ صدر بیرونی میں درج کیا گیا تھا۔