شاہ باغ بازار میں کم عمر بچوں کی رکشہ ڈرائیونگ اور فروٹ فروخت کرنے کا معاملہ،ٹریفک پولیس کی کارکردگی پر سوالات،انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

شاہ باغ(نمائندہ خصوصی)شاہ باغ بازار میں کم عمر بچوں کی جانب سے رکشے چلانے اور سڑکوں و بازاروں میں فروٹ فروخت کرنے کا سلسلہ جاری ہے، جس سے شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔کم عمر بچوں کا ٹریفک کے رش میں رکشے چلانا کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے، جبکہ بازار میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوتی ہے۔ دوسری جانب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کلرسیداں ٹریفک پولیس کی جانب سے اس صورتحال پر مؤثر کارروائی کیوں نہیں کی جا رہی؟

شہریوں نے اعلیٰ ٹریفک حکام، اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اور مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شاہ باغ بازار میں کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور بچوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔عوام کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کی صرف کاغذی کارروائی کے بجائے عملی اقدامات نظر آنے چاہئیں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.