کہوٹہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ )کہوٹہ کے علاقہ میں 19 سالہ لڑکی کے قتل کا معاملہ،قتل کے مقدمہ میں لڑکی کا والد اور بھائی گرفتار، واقعہ پولیس کو رپورٹ نہیں ہوا تھا، سوشل میڈیا کے ذریعے پولیس کو اطلاع ملی جس پر سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل نے نوٹس لیتے ہوئے فوری قانونی کارروائی کا حکم دیا،پولیس نے معلومات حاصل کر کے مقتولہ کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا اور ملزمان کو گرفتار کیا،
خاتون اپریل 2025 میں چھری کے وار سے زخمی ہوئیں جو 22 نومبر 2026 کو جاں بحق ہوئیں، ملزمان کو معزز عدالت میں پیش کیا گیا جنہیں جیل بھجوایا گیا ہے، خواتین پر تشدد یا قتل جیسے جرائم ناقابل برداشت ہیں، ایس پی صدر ،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، ایس پی صدر
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.