شاہ باغ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)شاہ باغ بازار میں مرشد کمیونیکیشن اینڈ موبائل شاپ کا شاندار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمانِ خصوصی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر یونین کونسل غزن آباد ماسٹر چوہدری عبدالمجید تھے۔اس موقع پر بازار کے سرپرستِ اعلیٰ حاجی محمد شعیب اور راجہ محمد ظفر آف مٹور نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ دکان کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں معززینِ علاقہ، تاجروں اور دوست احباب نے شرکت کی اور دکان کے مالکان کو کاروبار کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ شاہ باغ بازار تاجر چوہدری عثمان مون ،خان عثمان یوسفزائی ، ملک وقار شوکت ۔اقبال مغل ،حاجی قمر، ودیگرشرکاء نے امید ظاہر کی کہ مرشد کمیونیکیشن اینڈ موبائل شاپ شاہ باغ بازار میں صارفین کو معیاری سہولیات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔دلاور احمد خان نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.