خلیفہ بلا فصل خلیفہ اول جانشیں پیغمبر وارث مصلاء رسول سسر پیغمبر افضل البشر بعد از انبیاء کرام علیہم السلام یار غار ومزار حضرت سیدنا صدیق اکبر ؓ مکہ کے تاجر ہونے کے باوجود انتہائی سادہ زندگی گزارتے آپ انتہاء درجے کے ذہین حلیم صابر نرم دل رحم دل مشفق و مہربان تھے رسول اللہ ﷺکے دنیا سے پردہ فرمانے کے بعد آپ ؓ نے امت کی قیادت نہایت ہی احسن طریقے سے سنبھالی حضورﷺ کے وصال مبارک کے وقت جب صحابہ کرام ؓ رنجیدہ ہوئے بعض کو اپنے ہوش پر قابو نا رہا یہاں تک کہ خلیفہ دوم مراد رسول حضرت سیدنا فاروق اعظم ؓ تلوار لےکر کھڑے ہوگئے اور فرمانے لگے کہ جس شخص نے بھی رسول اللہ ﷺ کے دنیا سے جانے کا نام لیا میں اسکا سر قلم کر دوں گا
اس موقع پر بھی اخلاقی علمی عملی بصیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حضرت ابوبکر صدیق ؓ نے فصیح و بلیغ انتہائی شاندار جاندار خطبہ ارشاد فرمایا قرآن و سنت کے دلائل پیش کئے صحابہ کرام ؓ فرماتے ہیں یوں لگتا تھا حضرت ابوبکر صدیق ؓ جو آیت تلاوت فرما رہے ہیں وہ ابھی نازل ہوئی اس وقت جس بلند وبالا حوصلے عزم و استقامت کا مظاہرہ کیا وہ سیدنا صدیق اکبر ؓ کی ہی شان کے لائق تھا خلیفہ اول منتخب ہونے کے بعد منصب امارت اسلامیہ پر فائز ہونے کے بعد مسجد نبوی میں تاریخی خطبہ سے اپنے اس عظیم منصب اور خلافت بلافصل کی ابتداء اپنے تاریخی خطبہ سے کی باوجود اسکے کہ آپ کا مقام ومرتبہ تمام صحابہ کرام سے بلند ہے متقی پرہیز گار میں سب سے اعلی مقام ومرتبہ آپ کو حاصل ہے حضور ﷺ نے اپنے سامنے آپکو مصلاء رسول پر کھڑا کیا خلافت کے منصب پر فائز ہونے کے بعد آپ نے نہایت عاجزی انکساری سے اپنے آپ کو پیش کیا آپ نے فرمایا اے لوگو مجھے تمہارا امیر بنایا گیا ہے
حالانکہ میں تم میں سے بہتر نہیں ہوں اگر میں اچھا کروں تو میرے ساتھ چلو ورنہ مجھے سیدھا کردو تم میں سے جو کمزور ہے وہ میرے نزدیک طاقتور ہے جو طاقتور ہے وہ میرے نزدیک کمزور ہے جب تک میں اللہ و رسول اللہﷺ کی اطاعت کروں تم لوگ بھی میری اطاعت کرو خلیفہ منتخب ہونے کے بعد آپ بازار کی طرف جانے لگے تو صحابہ کرام نے پوچھا امیر المومنین کدھر کا ارادہ ہے تو آپ نے فرمایا میں اپنے اہل و عیال کی کفالت کا بندوبست نا کروں تو صحابہ کرام ؓ نے آپ کا وظیفہ منتخب کیا جب آپ سے اس بارے میں رائے طلب کی گئی تو آپ نے فرمایا میرا وظیفہ ایک مزدور کے برابر کردو کسی نے پوچھا حضرت اگر آپکا گزارہ نا ہوا تو آپ نے فرمایا میں مزدور کی اجرت بڑھا دوں گا مدینہ منورہ میں ایک نابینا عورت تھی سیدنا فاروق اعظم ؓ نے فرمایا میں نے سوچا اسکے گھر کے کام کردیا کروں جب اسکے ہاں پہنچے تو بڑھیا نے کہا کوئی اللہ کا نیک بندہ روزانہ صبح آتا ہے اور میرے گھر کے سارے کام کرجاتا ہے سیدنا فاروق اعظم ؓ نے دیکھا کہ ایک نقاب پوش آتا ہے گھر کے کام کرکہ جلا جاتا ہے جب اس نقاب پوش کے چہرے سے سیدنا فاروق اعظم ؓ نے کپڑا اتارا تو وہ سیدنا صدیق اکبر ؓ ظاہر ہوئے آپ نے خلافت سنبھالنے کے بعد اس وقت در پیش مسائل کا مقابلہ کیا آپ نے نہایت جرآت مندانہ فیصلے کئے
حضرت ابوبکر صدیق ؓ نے سب سے پہلے رسول اللہ ﷺ کی جناب سے تیار کردہ لشکر اسامہ کو روانہ کیا لشکر اسامہ کی قیادت حضرت اسامہ بن زید ؓکو رسول اللہ نے سونپی ﷺ تھی جو برقرار رہی سن گیارہ ہجری اس لشکر نے مدینہ منورہ کے قریب پڑاو کیا رسول اللہﷺ کی طبیعت نا ساز ہوئی جسکی وجہ سے یہ لشکر رک گیا حضرت ابوبکر صدیق ؓ نے اس لشکر کو بغیر کسی ردوبدل کے روانہ کیا تو صحابہ کرام ؓ نے اسے روکنے کا مشورہ دیا حضرت ابوبکر صدیق ؓ نے فرمایا خدا کی قسم میں یہ لشکر نہیں روکوں گا جسے رسول اللہ ﷺ نے خود روانہ کیا ہو چنانچہ اس لشکر کو روانہ کردیا گیا شام کی سرحد پر اس لشکر نے دشمنوں کو شکست دی اس لشکر کے رعب و دبدبہ کی وجہ سے مرتدین کے اندر خوف پیدا ہوا جسکی وجہ سے مدینہ منورہ پر ان کو حملہ کرنے کی جرات پیدا نا ہوئی یہ لشکر اپنی فتح کے جھنڈے گاڑتے ہوئے فاتحانہ انداز میں مدینہ منورہ میں واپس آیا جہاں اس لشکر کو آپ نے روانہ کیا مرتدین اور فتنوں کے خلاف آپ کی کامیاب حکمت عملی نے اپنا اثر دکھایا وہاں آپ کو مختلف مسائل کا سامانہ کرنا پڑا فتنوں اور مرتدین کے خلاف آپ سیسہ پلائی کی دیوار ثابت ہوئے
قرآن مجید کی آیات جس میں ارشاد باری تعالی ہے آپس میں نرم دل کفار کے مقابلہ میں سخت دل آپ اس صفت کے مطابق انتہائی نرم دل تھے لیکن جب معاملہ اسلام کا آیا حدود و قصاص کا آیا کتاب اللہ اور حدیث رسول اللہ کے احکامات کے نفاذ کا آیا تو آپ اس قدر پختہ ثابت ہوئے کہ کسی کو آپ کے سامنے ٹہرنے کی جرآت نا ہوئی وصال رسول اللہ ﷺ کے بعد متعدد فتنوں نے سر اٹھایا جنہیں صدیق اکبر نے کچل کر اسلام کی حفاظت کی بعض قبائل کے زکوۃ دینے سے انکار کردیا تو سیدنا صدیق اکبر نے فرمایا اللہ کی قسم جو نماز اور زکوۃ میں فرق کرے گا میں اسکے خلاف ضرور جہاد کروں گا پھر فرمایا رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں دی جانے والی رسی یا بکری کے بچہ کو بھی کوئی دینے سے انکار کرے گا تو میں اسکے خلاف قتال کروں گا آپ نے لشکر اسلام کو مختلف حصوں میں تقسیم کرکہ بھیجا چنانچہ کچھ عرصہ میں ہی مرتدین اور منکرین زکوۃ کو نکیل ڈال دی گئی جسکی وجہ سے اس فتنہ کا خاتمہ ہوگیا
اسی طرح آپ کے دور خلافت میں مسیلمہ کذاب کا فتنہ بھی سر اٹھانے لگا مسیلمہ کذاب نے جھوٹا نبوت کا دعویٰ کرکہ مسلح جدو جہد کا مظاہرہ کیا مضبوط طاقت جمع کرلی حضرت سیدنا صدیق اکبر ؓ نے جہاں دیگر فتنوں کا قلع قمع کیا وہاں اس فتنہ منکرین ختم۔نبوت کی سرکوبی کے لئے لشکر روانہ کیا اس لشکر کی قیادت اسکے تجربہ کار ناقابل شکست سپہ سالار حضرت خالد بن ولید ؓ کے سپرد کی حضرت خالد بن ولید ؓ نے شدت سے حملہ کیا حضرت وحشی بن حرب ؓ کے ہاتھوں مسلیمہ کذاب جہنم واصل ہوا اس جنگ میں تیرہ ہزار مجاھدین اسلام نے حصہ لیا جبکہ مرتدین کی تعداد چالیس ہزار کے قریب تھی
اس جنگ میں بارہ سو کے قریب مسلمانوں نے عقیدہ ختم نبوت کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا جن میں کثیر تعداد جلیل القدر صحابہ کرام اور حفاظ کرام کی بھی شامل تھی حضرت سیدنا فاروق اعظم ؓ اور دیگر صحابہ کرام ؓ کے مشورہ کے بعد قرآن مجید کو جمع کرنے کا سیدنا صدیق اکبر ؓ نے حکم دیا اسلام کے عظیم محسن جاں نثار وفادار صحابی رسول جانشین پیغمبر وارث مصلاء رسول مسجد نبوی کے ممبر ومحراب کی شان محافظ اسلام مجاہد ختم نبوت سسر پیغمبر ہمسفر رسول یار غار و مزار حضرت سیدنا صدیق اکبر ؓ 22 جمادی الثانی 13 ہجری 63 برس کی عمر میں دنیا فانی سے رخصت ہوئے
حضرت ابوبکر صدیق ؓ نے وصیت کی تھی کہ مجھے پرانے کپڑوں میں کفن دے دینا نئے کپڑوں کے زندہ لوگ زیادہ مستحق ہیں آپکا جنازہ خلیفہ دوم سیدنا فاروق اعظم نے پڑھایا آپ کا جسم مبارک آپکی وصیت کے مطابق روضہ رسول پر لے جایا گیا اجازت ملنے پر آپ کو روضہ رسول میں حضور اکرمﷺ کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا جہاں آج بھی آپ رضی اللہ عنہ آرام فرما ہیں
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.