عبدالخطیب چوہدری کی چودھری محمد یاسین سے ملاقات،عیادت اور جلد صحت یابی کیلئےدعا

شاہ باغ (نمائندہ پنڈی پوسٹ) ڈیرہ خالصہ کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت چودھری محمد یاسین کی عیادت کے لیے سماجی و صحافتی شخصیت عبدالخطیب چوہدری نے ان کی رہائش گاہ پر حاضری دی اور ان کی خیریت دریافت کی۔چودھری محمد یاسین گزشتہ کچھ عرصے سے گلے کی بیماری میں مبتلا تھے، جن کا گزشتہ دنوں لاہور میں کامیاب آپریشن ہوا۔ آپریشن کے بعد ان کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے اور وہ تیزی سے روبہ صحت ہیں۔

اس موقع پر سردار محمد بشارت اور چوہدری محمد عثمان بھی عبدالخطیب چوہدری کے ہمراہ تھے۔ ملاقات کے دوران چودھری محمد یاسین کی صحت سے متعلق گفتگو ہوئی اور ان کی جلد مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔عبدالخطیب چوہدری اور دیگر احباب نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ چودھری محمد یاسین کو صحت کاملہ عطا فرمائے، انہیں تندرستی و سلامتی والی طویل عمر دے اور جلد از جلد معمولات زندگی کی طرف واپسی نصیب فرمائے۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.