ملائیشیا (پنڈی پوسٹ نیوز)فیلڈ مارشل اور چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کو ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے باوقار ’ہال آف فیم‘ کے اعزاز سے نواز دیا گیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ملائیشیا کے ہال آف فیم میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا اعزاز پاکستان اور ملائیشیا کی دیرینہ دوستی کا مظہر ہے۔
وزیراعظم نے ’معرکہ حق‘ کے دوران فیلڈ مارشل کی فیصلہ کن قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قومی دفاع کے استحکام اور عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ یہ اعزاز درحقیقت مسلح افواج کے بہادر جوانوں اور پاکستانی عوام کی لازوال قربانیوں کا بھی اعتراف ہے، کیونکہ افواج کی جرأت اور عوام کی غیر متزلزل حمایت ہی پاکستان کی اصل طاقت ہے۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.