کرنل (ر) شبیر اعوان کی فیصل زبیر سے ملاقات، رہائی پر مبارکباد

شاہ باغ (نمائندہ پنڈی پوسٹ) عوامی ایم پی اے پی پی 7 کرنل (ر) شبیر اعوان نے شاہ باغ میں پاکستان تحریک انصاف کے لیبر ونگ کے جنرل سیکرٹری فیصل زبیر کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی اور تین ایم پی او کے تحت گرفتاری کے بعد رہائی پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر راجہ جاوید آف ممیام بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ملاقات کے دوران کرنل (ر) شبیر اعوان نے مشکل حالات میں ثابت قدم رہنے اور عمران خان کے نظریے کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہنے پر فیصل زبیر کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ نظریاتی وابستگی اور سیاسی جدوجہد میں استقامت قابل تحسین ہے اور مشکل حالات میں اپنے مؤقف پر قائم رہنا کارکنوں کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عمران خان کی حقیقی آزادی اور ان کے نظریے کی جدوجہد جاری رکھی جائے گی اور گرفتاریوں، دباؤ اور دیگر مشکلات کے باوجود اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔فیصل زبیر نے بھی کرنل (ر) شبیر اعوان کی آمد اور حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ عمران خان کے نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں اور آئندہ بھی ہر قسم کے حالات میں اس جدوجہد کا حصہ رہیں گے۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.