(پنڈی پوسٹ نیوز)پاکستان ایئر فورس کے خلا باز ونگ کمانڈر محمد ذیشان علی نے خلائی مشن شین ژو 24 پر روانگی سے قبل قوم کو سلام پیش کیا، ان کا یہ انداز ہر پاکستانی کے لیے باعثِ فخر بن گیا۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے اس منظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ونگ کمانڈر محمد ذیشان علی خلائی جہاز میں سوار ہونے سے قبل پاکستان کو سلام پیش کر رہے ہیں۔ ان کا یہ پُروقار انداز وطن سے محبت، قومی جذبے اور پاکستان کے لیے فخر کی علامت بن گیا۔اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور کامیابی کے ساتھ واپس لائے۔ آمین!
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.