گوجرخان (نمائندہ پنڈی پوسٹ) اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان نے گلیانہ موڑ سے جی ٹی روڈ پر واقع کے ایف سی (KFC) تک زیر تعمیر انڈر پاس کے مقام کا دورہ کیا اور منصوبے پر جاری تعمیراتی کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور موقع پر موجود متعلقہ حکام سے منصوبے کی موجودہ صورتحال، کام کی رفتار اور درپیش مسائل کے بارے میں بریفنگ حاصل کی۔ اس موقع پر تعمیراتی کام میں حائل رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کرنے اور منصوبے کو مقررہ رفتار سے آگے بڑھانے پر زور دیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے تعمیراتی مقام پر موجود ملبے اور دیگر رکاوٹوں کو ہٹانے کے لیے متعلقہ اداروں کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔ اس سلسلے میں آئیسکو (IESCO)، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) اور پنجاب ہائی وے کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے محکموں سے متعلق رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر ختم کریں تاکہ تعمیراتی کام میں مزید تاخیر نہ ہو۔
انتظامیہ کی جانب سے متعلقہ محکموں کو باہمی رابطے اور تعاون کے ذریعے مسائل حل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی تاکہ منصوبے پر کام کی رفتار تیز کی جا سکے۔واضح رہے کہ گلیانہ موڑ سے جی ٹی روڈ پر کے ایف سی تک انڈر پاس کی تعمیر گوجرخان میں ٹریفک کی روانی اور شہریوں کو آمدورفت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے اہمیت کی حامل ہے۔ انتظامیہ کی کوشش ہے کہ تعمیراتی رکاوٹوں کو جلد دور کرکے منصوبے پر کام بلا تعطل جاری رکھا جائے۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.