کہوٹہ(پنڈی پوسٹ نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر تحصیل کہوٹہ میں پنچایت سسٹم کی بحالی کے لیے عملی اقدامات شروع کر دیے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر فیضان احمد کے مطابق ہر موضع میں 4 رکنی کمیٹی قائم ہوگی، جس کے سربراہ AC جبکہ چیئرمین متعلقہ نمبردار ہوں گے۔ دیہی علاقوں میں کھلی کچہریاں بھی لگائی جائیں گی تاکہ عوامی مسائل مقامی سطح پر حل ہو سکیں۔ نمبردار ایسوسی ایشن نے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.