باجوڑ: چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 11 جوان شہید، 12 خوارج ہلاک

باجوڑ میں سکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 12 خوارج کو ہلاک کردیا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 16 فروری کو ضلع باجوڑ میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج نے دہشت گردانہ حملہ کیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں 12 خوارج جہنم واصل ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ حملہ آور چیک پوسٹ کی سکیورٹی توڑنا چاہتے تھے مگر منصوبہ ناکام بنا دیا گیا جس پر حملہ آوروں نے دھماکہ خیز گاڑی چیک پوسٹ کی دیوار سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں 11 سکیورٹی اہلکار جام شہادت نوش کر گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے کے باعث قریبی رہائشی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا جس کے نتیجے میں ایک کمسن بچی شہید جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔جب کہ دہشت گردوں کے دھماکے میں 11 اہلکار شہید ہوگئے۔

عینی شاہدجو پیر کی شام دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر مدد کے لیے پہنچے تھے کے مطابق عشا کی نماز کے بعد علاقے میں دھماکے کی زوردار آواز سُنی گئی اور انھیں ایسا محسوس ہوا کہ جیسے یہ دھماکہ بالکل اُن کے قرب و جوار میں ہوا ہے۔ ’کم و بیش یہی حالات اِس علاقے کے ہر گھر کے تھے، جہاں لوگوں کو محسوس ہوا کہ جیسے زوردار دھماکہ اُن کے مکان کے آس پاس ہی ہوا ہے۔‘

علاقے کی صورتحال کے پیشِ نظر انھوں نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.