خرم پرویز راجہ کا موہڑہ جمعہ میں سوگوار خاندان سے اظہارِ افسوس

موہڑہ جمعہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ ) سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کے صاحبزادے خرم پرویز راجہ نے یونین کونسل مغل موہڑہ کے علاقے موہڑہ جمعہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چوہدری صداقت علی مرحوم کی اہلیہ اور چوہدری شجاعت و چوہدری سعادت کی والدہ محترمہ کے انتقال پر اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔

اس موقع پر خرم پرویز راجہ نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل دے۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.