چوک پنڈوری(نمائندہ پنڈی پوسٹ) پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن کی پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوری کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے تھانہ چکلالہ کے مقدمہ نمبر 790/26 بجرم 489-F میں مطلوب مجرم اشتہاری زاہد محمود کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایس پی غازی فیصل سلیم، PSP، ریجنل آفیسر پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی کی ہدایات پر پٹرولنگ ٹیم نے دورانِ گشت EPP ایپ کے ذریعے چیکنگ کی، جس کے نتیجے میں مطلوب اشتہاری ملزم کی نشاندہی ہوئی اور اسے گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ چکلالہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.