240

کلرسیداں ڈاکوؤں نے سبزی فروش کو لوٹ لیا

کلرسیداں پولیس کی نااہلی، ڈکیت رمضان المبارک میں شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف،دوران واردات مزاحمت پر فائرنگ سے شہری زخمی کردیا،ذرائع کے مطابق 03 مسلح ملزمان نے محلہ سادات کلرسیداں شہر میں رات اڑھائی بجے سبزی منڈی اسلام آباد کے لیے گھر سے نکلنے والے شہری عامر صدیقی کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا،مسلح ملزمان نے عامر صدیقی سے اسلحہ کی نوک پر 50 ہزار روپے نقدی، موبائل چھیننا اور مزاحمت پر پسٹل کے بٹ کار انہیں زخمی کردیا،واردات کے بعد ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے فرار ہوگئے،

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں