184

پنڈی پوسٹ صحافت کے سفرکا چمکتا ستارہ

بابر سلیم

پنڈی پوسٹ پوٹھوہار کاسب سے زیادہ پڑھاجانے والا علاقائی اخبار بن چکاہے
صحافت انتہائی مقدس اور پاکیزہ شعبہ ہے اس لیے کہ ظالم حکمران کےسامنے کلمہ حق کہنا سب سے بڑاجہادہے جس کو ہمارے صحافی اچھی طرح سے نبھارہے ہیں اور میڈیاکی طاقت سے تخت نشینوں کوعوامی مسائل حل کرنے پرمجبورکرتے ہیں ایک صحافی عوامی مسائل منتخب نمائندوں تک پہنچانے کے لیے دن رات کوشاں رہتاہے عوام کو حقائق سے آگاہ کرنے کے لیے دن رات ایک کردیتاہے راتوں کو جاگ کرحقائق کی تلاش کرتاہے حق اورسچ کی خاطروہ ہر قوت سے بلاخوف وخطرٹکرا جاتاہے کھبی ملکی سلامتی کےلیے بارڈرپر فائرنگ کے دوران جاکر جوانوں کے حوصلے بڑھاتاہے تو کھبی برماکے مظلوموں کی آواز بن جاتاہے کھبی ننھی کلی زینب کوانصاف دلاتاہے اورمجرم کوتختہ دارپرلٹکاکرہی دم لیتاہے سچ کوعام کرنے کےلیے وہ کچھ لوگوں کو اپنا جانی دشمن بنا دیتاہے مگربے لوث خدمت خلق اس کی اولین ترجیح ہوتی ہے اس لیے وہ ان سب باتوں کا بلا خطر مقابلہ کرتاہے۔
صحافت کے سفرکاایک چمکتا ستارہپنڈی پوسٹ اخبار جو آج سے سات سال قبل وجود میں آیاآج سے سات سال قبل یہ بیج بویاگیاجو آج اللہ کے فضل سے قدآوردرخت بن چکاہے جس کے سائے سے خطہ پوٹھوہار کے بے شمارلوگ مستفید ہورہے ہیں پنڈی پوسٹ نے ازل سے ہی غیرجانبدارانہ اورحقائق پرمبنی خبرو ں کی ترویج کی یہی وجہ ہے کہ آج الحمد اللہ خطہ پوٹھوہار کاسب سے زیادہ پڑھاجانے والا اخبار بن چکاہے بحثیتِ کالم نگارپنڈی پوسٹ کی ٹیم نے جس خلوص سے مجھے اپنے ساتھ کام کرنے کاموقع فراہم کیاا±س کو الفاظ کاغلام بنانامیرے لیے ناممکن ہے کہ پنڈی پوسٹ اور مجھے اس بات پہ فخرہے کہ ان عظیم لوگوں کے ساتھ کام کرنے کاموقع میسرآیااور خاص طورپر یہ پلیٹ فارم جس جنون سے نئے لوگوں ‘نوجوانوں کوآگے آنے کا موقع فراہم کررہاہے وہ کسی تعارف یاجملوں کامحتاج نہیں پنڈی پوسٹ کے سات سال مکمل ہونے پرمیں مبارک بادپیش کرتاہوں جناب چیف ایڈیٹر خطیب چودھری اور ہروہ فرد جوکسی بھی طریقے سے اس عظیم مشن کاحصہ ہے مبارک باد کامستحق ہے اللہ سے دعاہے کہ یہ ادارہ عروج کی بلندیوں کو چھوئے اور دن دگنی رات چگنی ترقی کرے اوراس سے وابستہ ہرفردسلامتی کے ساتھ امر ہو جائے ایک شعر پنڈی پوسٹ کی ٹیم کی نذر
میرے ہاتھ میں قلم ہے میرے ذہن میں اجالا
مجھے کیامٹاسکے گاکوئی ظلمتوں کاپالا
مجھے فکرِامنِ عالم تجھے اپنی ذات کاغم
میں طلوع ہورہاہوں تو غروب ہونےوالا
{jcomments on}

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں